کراچی: پی پی کی سابق خاتون ایم پی اے کے گھر ڈاکوؤں نے صفایا کردیا

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اےسعدیہ جاوید کے گھر میں ڈاکوؤں نے ہاتھ صاف کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

صدرمیں مبینہ ڈکیتی، ملزمان 71 لاکھ روپے لیکر فرار

دوسری جانب صدرمیں مبینہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ملزمان 71 لاکھ روپے لے کر چلتے بنے۔

پولیس کے مطابق اوور سیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین نےبینک سے رقم نکلوائی تھی جس کےبعد گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوارڈاکوؤں نے ملازمین کو اسلحہ دکھایا اورپیسوں کا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 10اے پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس دوران پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں