دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان، قیادت ندا ڈار کرینگی

بنگلا دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، دورے میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جو اس ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔

پاکستانی ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہوگی جس میں وہ محدود اوورز کے چھ میچ کھیلے گی جن میں آئی سی سی چیمپئن شپ کے تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔

ان میچوں کے شیڈول کا اعلان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ بعد میں کرے گا۔

ٹیم میں تجربہ کار ارم جاوید کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے، وہ آخری مرتبہ گزشتہ سال برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز میں کھیلی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے اس سال راولپنڈی میں خواتین کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کی نمائندگی کی تھی۔

شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے البتہ وہ مرید کے میں ہونے والے ایمرجنگ کیمپ کی اٹھائیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ایمرجنگ ٹیم اس ماہ ویسٹ انڈیز اورتھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیموں کے خلاف ہوم سیریز اور ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کھیلے گی۔

فاطمہ ثنا ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکی ہیں، وہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوگئی تھیں۔

پاکستانی ویمنز ٹیم 14 اکتوبر سے غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں چھ روزہ کیمپ میں حصہ لے گی اور پھر بیس اکتوبر کو براستہ دبئی بنگلا دیش روانہ ہوگی ۔

قومی ویمن ٹیم: ندا ڈار ( کپتان )، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، غلام فاطمہ ، ارم جاوید، منیبہ علی ( وکٹ کیپر )، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین ، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

نان ٹریولنگ ریزرو: امبر کائنات، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر )

پلیئر سپورٹ اسٹاف: ناہیدہ خان ( مینیجر ) محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) عبدالرحمن ( اسپن بولنگ کوچ صرف کیمپ کے لیے ) محمد اسفندیار ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر ) رفعت اصغرگل ( فزیو تھراپسٹ )اور زبیر احمد ( انالسٹ ) ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں