بیٹی کی رخصتی پر بہت رؤں گا: عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ارا خان کی رخصتی پر وہ بہت رونے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ادا کار عامر خان نے بتایا کہ وہ بہت جذباتی شخص ہیں جس پر میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ بیٹی کی رخصتی پر آپ کا ردعمل کیسے ہوگا؟ سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ’ اس دن میں بہت رونے والا ہوں‘۔

عامر خان کے مطابق میری فیملی نے ابھی سے یہ باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ بھائی اس دن عامر کو سنبھالنا۔

دوران انٹرویو اداکار نے کہا کہ جذباتی ہونے کی وجہ سے نہ میں اپنے آنسو چھپا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی ہنسی، جیسے جیسے رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں میں مزید جذباتی ہوتا رہوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خاص لمحہ ہوگا جس کا میں منتظر ہوں۔

اپنے دامان نوپور شیکھر کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ نوپور ان کیلئے بیٹے جیسا ہے، جو میری بیٹی کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا اور دونوں ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے عامر خان کی بیٹی ارا خان نےگزشتہ سال 18 نومبر کو فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی اور اب اگلے سال کی 3 جنوری کو شادی کی تاریخ طے پائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں