ورلڈکپ : نیوزی لینڈکیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ، پہلی گیند پر وکٹ گرگئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں