دبئی: بھارتی کرکٹر شبمن گل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
کچھ روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر کے مہینے کے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا جب کہ بھارت کے2 کرکٹرز کو نامزد کیا گیا تھا ۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے شبمن گل اور محمد سراج پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے ۔
تاہم اب بھارتی بیٹسمین شُبمن گِل کو ستمبر میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کی چیماری اتھاپتھو ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔