چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد میں فیکٹری ورکر ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ الہ آباد کی گلشن اقبال کالونی میں فیکٹری ملازم رشید کو ایک خاتون نے فون پر دوستی کا جھانسہ دیا اور پھر ملنے کے لیے گھر بلایا۔
پولیس نے بتایا کہ رشید جب گھر پہنچا تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بناکر برہنہ کیا اور اس کی ویڈیو بنائی، پھر اسے بلیک میل کرکے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیائے۔
پولیس نے متاثرہ شخص رشید کی مدعیت میں 8 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔