فاسٹ بولر احسان اللہ کی پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیشگوئی

فاسٹ بولر احسان اللہ نے کل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان ٹیم یک طرفہ طورپر کامیابی حاصل کرے گی۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی سرجری کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں ،احسان اللہ بتاتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹریننگ کے دوران انہیں کہنی کی تکلیف ہوئی ہم سمجھتے رہے کہ یہ مسلز کا ایشو ہے ۔

احسان اللہ کے مطابق فزیو کلف ڈیکن نے بھی مجھے آئسنگ کا کہا لیکن بعد میں کہنی کی انجری کا درست پتہ چلا اور میں نے 3 ستمبرکو سرجری کرائی ۔ سرجری کے بعد اب 5 ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اب میرا جلد ری ہیب شروع ہو گا۔

سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ہرا دیا ہے اب بھارت کو بھی ہرائیں گے : فاسٹ بولر
احسان اللہ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرنے کی مجھے خوشی ہوئی ہے ، سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ہرا دیا ہے اب بھارت کو بھی ہرائیں گے ہر ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے اور سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچیں گے میری خواہش ہے کہ پاکستان فائنل جیت کر آئے یہ بہت مزے کی بات ہو گی۔

احسان اللہ کا کہنا ہے کہ حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اچھی بولنگ کرتے ہیں کبھی کبھار خراب دن آتا ہے لیکن وہ گزر جاتا ہے یہ بڑے میچ کے بولر ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں ہمیں تینوں بو لروں سے بڑی امیدیں ہیں ، ہم بھارت کے خلاف یک طرفہ میچ جیتیں گے۔

فاسٹ بولر کے مطابق میں ورلڈ کپ کو مس کر رہا ہوں لیکن کچھ نہیں کر سکتا اب ، اب میں ری ہیب کے بعد کم بیک کروں گا مضبوط ہو کر آوں گا اور کوشش کروں گا کہ باہر لیگز نہ کھیلوں اس کے بجائے اپنے ملک پر فوکس کروں۔

احسان اللہ نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیےمیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جذبے سے کھیلیں ، رزلٹ اچھا آئے گا میری پیش گوئی بھارت کے خلاف پاکستان کے یکطرفہ میچ جیتنے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں