لاہور ائیرپورٹ میں چوہا پکڑنے والی بلی کی وجہ سے انتظامیہ کی کھنچائی ہوگئی

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربلی کے گھسنے اور چوہا پکڑنے کے معاملے پر ائیرپورٹ انتظامیہ کی کھنچائی ہوگئی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ میں بلی کے چوہا پکڑنے سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ انتظامیہ سے سخت باز پرس کی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچرلاؤنج پر پہنچی تھی جس نے چوہے کا شکار کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ غفلت اورلاپرواہی برتنے پر عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام آؤٹ سورس کمپنی کو دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں