ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 شہریوں کو اغوا کرلیا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے نامعلوم مسلح افراد شہری خالق عرف حاجی اور غلام حسین کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہےکہ اغوا کیے جانے والے افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں