بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن کل یعنی 15 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلسل تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

شو کے حوالے سے مکمل معلومات تو شیئر نہیں کی گئیں البتہ ممکنہ اپ ڈیٹس بھارتی میڈیا شیئر کر رہا ہے، بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بگ باس کے گھر میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی، یہ ہی وجہ ہے کہ شو میں شامل افراد اپنے پیاروں سمیت مداحوں سے بھی رابطے میں نہیں رہ پاتے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج ‘بگ باس تک’ نے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔

اس کے علاوہ کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان امیدواروں کو سوشل میڈیا تک رسائی بھی اس بار ممکن ہوگی، جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔

رواں برس بھی ہر سال کی طرح شو کی میزبانی سپر اسٹار سلمان خان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں