رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج کس وقت ہوگا؟

کراچی: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، سورج کو گرہن لگنے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 29 منٹ پرہوگا۔

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکامیں نظر آئےگا۔

اس کے علاوہ رواں برس کا آخری سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا جا سکےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں