کراچی: پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن نے فلسطین کی صورتحال پراقوام متحدہ کوخط لکھ دیا۔
پی پی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں 10لاکھ سے زائدافرادکے بھوک سے مرنےکا خطرہ ہے، غزہ میں خوراک کی کمی سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔
پی پی اے کے خط میں کہا گیا ہےکہ ہزاروں زخمی غزہ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، غزہ میں پانی اور اسپتالوں میں ضروری طبی اور جراحی آلات نہیں۔
پی پی اے نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے کیونکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہےکہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔