ایم کیو ایم نے مردم شماری میں کراچی کی 70 لاکھ آبادی بازیاب کرائی: فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہےکہ ایم کیو ایم نے مردم شماری میں کراچی کی 70 لاکھ آبادی بازیاب کرائی۔

اورنگی ٹاون میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اورنگی دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے لیکن سب سے پختہ ارادے والے لوگ یہاں رہتے ہیں، اگر کسی کو نظریہ پاکستان سمجھنا ہے تو اسے اورنگی سے گزرنا اور ٹہرنا پڑے گا۔

جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نظریاتی سیاست کے آغاز کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری میں کراچی کی 70 لاکھ آبادی بازیاب کرائی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں نے سندھ کے پیسوں سے دبئی میں جائیدادیں بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں