گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے 2 فلسطینی طلبا پر تیز دھار آلے سے حملہ

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیرتعلیم دو فلسطینی طلبا کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں طلبا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق کچھ اوباش لڑکے ان دونوں غیر ملکی طالب علموں کی ساتھی طالبات سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے تاہم منع کرنے پر حملہ کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں