پیپلز پارٹی لندن کو پیسے دیکر بائیکاٹ کا کہہ رہی ہے: ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لندن کو پیسے دے کر بائیکاٹ کی کال دینے کا کہہ رہی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے، اس کے صوبے دھرتی ماں نہیں ہو سکتے، ایم کیو ایم صوبوں کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتی ہے۔

جلسے سے خطاب میں سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے صوبہ سندھ کے 178 ارب روپے میں سے کراچی کو 37 ارب روپے ملتے تھے اب 2021 میں صوبے کے 1452 ارب روپے میں سے بھی صرف 38 ارب روپے ملتے ہیں۔

جلسے سے خطاب اپنے خطاب میں سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں 15 سالوں سے صرف لوٹ مار اور بدعنوانی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کرواتے ہوئے رہنماؤں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے شدید مذمت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں