کیا بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈکپ کے اگلے میچز کھیل سکیں گے؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دوران انجرڈ ہونے والے بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور انہوں نے ٹیم کے ہمراہ دھرم شالہ اور لکھنؤ کا سفر بھی نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق پانڈیا ممبئی میں اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں، آل راؤنڈر کا بنگلورو کی اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے اور وہ ٹخنے کی انجری سے تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے تین میچز باقی ہیں، بھارت نے 2 نومبر کو ممبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کو جلد کھلا کر خطرہ مول لینے کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں