شرمیلا فاروقی کا وائرل ہیلووین لک، صارفین کا ملا جلا ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا ہیلووین لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو ہیلووین کا تہوار منایا جاتا ہے اس تہوار کیلئے لوگ خود کو مغربی کلچر کے تحت بھوتوں، چڑیلوں، انسانی روحوں، ڈھانچوں اوردیگر خوف ناک کرداروں جیسے روپ میں دھارتے ہیں اس موقع پر گھروں کو بھی سجایا جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اس ہیلووین بھی پیچھے نہ رہیں اور اس تہوار کو منانے کیلئےجوکر انداز اپنالیا ،جس کی تصاویر شرمیلا نے انسٹاگرام ایپ پر بھی شیئر کی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/Cy9WTFfoZnU/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

شیئر کی گئی تصویروں میں شرمیلا کو گرے اور بلیک کلر کے جوکر سوٹ میں لال رنگ کے مصنوعی دھاگوں کے ساتھخوفناک دو پونیاں باندھے دیکھا جاسکتے ہیں ،،دوسری جانب شرمیلا کا سیاہ کنٹراسٹ کے کیا گیا میک اپ بھی ان کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کافی ہے۔

شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں شرمیلا نے لکھا کہ’ کیا آپ بھی بےوقوف جوکر بننے کی ہمت کرسکتے ہیں؟ اس روپ میں بہت مزاحیہ لگ رہی ہوں لیکن میرا ارادہ ڈرانے کا ہے‘۔

واضح رہے کہ شرمیلا کے اس سے قبل بھی کئی ہیلووین لکس وائرل ہوچکے ہیں ، اس بار بھی شرمیلا کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلےردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کہیں صارفین کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں تو کہیں ان کے اس لک پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں