افغانستان پاکستان سے آگے نکل کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل، پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟

افغانستان نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دیا۔

افغانستان کی ٹیم نے 242 رن کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور 242 رن کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو افغان ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، افغانستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اگر افغانستان اپنے آئندہ میچز میں نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو شکست دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کو بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے آج بنگلادیش کو شکست دینے سمیت انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہوگا، اس کے علاوہ آسٹریلیا کی آئندہ میچز میں شکست بھی پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں