غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے فلسطین پر زمینی اور فضائی دونوں راستوں سے حملے کیے ہیں جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8400 سے زائد ہوگئی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جب کہ شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں