پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلے سُنا کر الیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، پتا چل جائے گا کہ کون کتنا مقبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی لگژری لائف گزار رہا ہے، 8 کمرے، 10 ڈاکٹر، اٹیچڈ باتھ، لگژری فرنیچر اور ایکسرسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملزم کو اتنی سہولتیں دینے کے بعد بھی پوچھا جاتا ہے آپ دیسی چوزا کھائیں گے یا مٹن؟