کراچی: محکمہ صحت سندھ نےکانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
محکمہ صحت نے صوبےکے چھوٹے بڑے تمام اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،کانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکر اور عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔