ترقی کا سفر جہاں سے رُکا وہیں سے شروع کرینگے: نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ ترقی کا سفر جہاں سے رُکا وہیں سے شروع کریں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد پر شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رُکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں