اُبلا ہوا یا آملیٹ؟ کونسا انڈہ کھانا زیادہ بہتر ہے؟

انڈے ناشتے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول غذاؤں میں سے ایک ہیں، جب بات غذائیت کی ہو تو انڈے ایک مکمل پیکج ہیں، کیونکہ ان میں تمام غذائی اجزا ہوتے ہیں جس کی ایک انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

ایک انڈے میں تقریباً 72 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، اور 5 گرام صحت مند چکنائی ہوتی ہے، ساتھ ہی انڈے میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ انڈے پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں جو کہ تمام ضروری امینو ایسڈ فراہم کرتے ہیں جو پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔

جب انڈوں کو بنانے کی بات آتی ہے تو اسے کئی طریقوں سے بنایا جاتا ہے، کچھ لوگ ابال کر، کچھ آملیٹ جب کہ کچھ ہاف فرائی انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کون بہتر غذائیت فراہم کرتا ہے اور کون سا بہتر ہے؟ تو آئیے جانتے ہیں کہ غذائیت کے ماہرین افراد اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔

ابلے ہوئے انڈے:

ابلے ہوئے انڈے یقیناً غذائیت سے بھرپور آپشن ہیں، ایک ابلے ہوئے انڈے میں تقریباً 78 کیلوریز ہوتی ہیں، جو پروٹین، چکنائی اور ضروری وٹامنز اور معدنیات کا اچھا توازن فراہم کرتی ہیں۔ انڈے کو ابال لینے سے اس میں زیادہ تر غذائی اجزا محفوظ رہتے ہیں۔

انڈے وٹامن بی 12، ڈی، اور رائبوفلاوین کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں، یہ جسم میں توانائی کی پیداوار کو فروغ دیتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

مزید برآں، ابلے ہوئے انڈوں میں کولین ہوتا ہے، جو دماغی صحت اور نشوونما کے لیے اہم غذائیت ہے۔

آملیٹ:

اگر آپ کو غذائیت کے ساتھ ذائقہ بھی چاہیے تو لوگ آملیٹ کا انتخاب کرتے ہیں جسے سبزیوں، پنیر اور دیگر اشیا کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

آملیٹ میں کتنی غذائیت ہو اس کا تعین اس میں شامل کیے جانے والے اجزا سے لگایا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے پکانے کے لیے کم تیل یا مکھن استعمال کیا جائے۔

دونوں کی غذائیت کا موازنہ:

خالص غذائیت کے لحاظ سے، ایک ابلا ہوا انڈا اپنی زیادہ تر قدرتی خوبیوں کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ اسے اضافی چکنائی یا اجزا کے بغیر پکایا جاتا ہے۔

ابالنے کا عمل انڈے کے پروٹین اور غذائی اجزا کو محفوظ رکھتا ہے، جو اسے کم سے کم اضافی اشیا اور کم کیلوری کے مواد کے لحاظ سے ایک صحت مند غذا بناتا ہے۔

دوسری طرف آملیٹ، اگرچہ ممکنہ طور پر پروٹین اور اضافی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں، لیکن کھانا پکانے کے تیل اور دیگر زیادہ کیلوریز بھرنے کی وجہ سے یہ جسم میں چکنائی پیدا کرسکتے ہیں۔

لہٰذا صحت اور غذائیت کے حساب سے ابلا ہوا انڈہ کھانا زیادہ بہتر ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں