اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
https://x.com/ICC/status/1721777292429389915?s=20

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے جنوبی افریقا ، نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم سے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے۔

اکتوبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے جنوبی افریقا کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم آف اسپن آل راؤنڈر راچن رویندرا کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی بولر جسپریت بمراہ بھی آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں