برمنگھم کراؤن کورٹ نے محمد اکبر کو لندن اور برمنگھم میں دو نمازیوں کو آگ لگانے کا مجرم قرار دے دیا۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے27 فروری کو لندن میں ہاشی اوڈوا کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ دوسرا واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا اور محمد اکبر نے برمنگھم میں محمد ریاض کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد پر مسجد سے نکلتے ہوئے حملہ کیا گیا جنہیں گہرے زخم آئے تھے۔