کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر رؤف صدیقی اور شاہد خاقان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس دوران ایم کیو ایم رہنما نے سابق وزیراعظم کو پارتی میں شمولیت کی دعوت دی۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔
اس موقع پر رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو جون ایلیا کے شعر بھی سنا دیے۔
شاہد خاقان نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے رؤف صدیقی سے دوبارہ شعر سنانے کی فرمائش بھی کی۔