سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنیکا معاملہ، اپیل کورٹ نے عبوری کمیٹی کا قیام روک دیا

کولمبو: اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کے قیام پر عملدرآمد روک دیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔

بعد ازاں 1996 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اب سابق صدرکرکٹ بورڈ شمی سلوا نے وزرات کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کےقیام پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ اپیل کورٹ کا فیصلہ 14 دن تک مؤثر رہےگا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد سربراہ عبوری کمیٹی ارجنا راناٹنگاکرکٹ بورڈ سے چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں