ورلڈکپ : نیدر لینڈز کیخلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 48 رنز پر گرگئی

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جہاں انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 48 رنز پر گرگئی۔

پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے کیا تا ہم جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ میلان نیدر لینڈ ز کیخلاف ٹیم کو بڑی پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے ، جونی بیرسٹو 7 ویں اوور میں 17 گیندوں پر 15رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے اس فہرست میں انگلینڈ 10 ویں اور نیدرلینڈز کی ٹیم 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں