کراچی کا موسم آئندہ تین روز میں کیسا رہے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ تین روز تیز دھوپ رہےگی اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر حصے میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی اور شام میں جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں