ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ ریت کی دیوار، 128 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ

ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے اور محض 128 رنز پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں