کوشش بہت کی لیکن کامیابی نہیں ملی، سمجھ نہیں آیا پرفارمنس کیوں نہیں ہوئی: اسامہ میر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ بہت کوشش کی لیکن میچز میں کامیابی نہ مل سکی، سمجھ نہیں آیا پرفارمنس کیوں نہیں ہوئی۔

اسامہ میر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ میں فیملی کے لیے شاپنگ کی، فیملی کے لیے شاپنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن اسپنر کی حیثیت سے کھیلا لیکن وکٹیں نہیں لے سکا، تسلیم کرتا ہوں جو امید تھی اس طرح بولنگ نہیں کرسکا، کوشش بہت کی لیکن کامیابی نہیں ملی، پریکٹس میں دوبارہ محنت کررہا ہوں۔

قومی اسپنر کا کہنا تھا کہ کنڈیشن تو مختلف نہیں تھیں لیکن سمجھ نہیں آیا کہ پرفارمنس کیوں نہیں ہوئی، کوشش یہ ہی ہے جب دوبارہ موقع ملے گا تو اچھی پرفارمنس دکھاؤں، جیت کے ساتھ ڈرسنگ روم کا ماحول پازیٹو ہوجاتا ہے،شکست پرسب کو مایوسی ہوتی ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کے بعد جتنا مرضی پازیٹو باتیں کرلیں لیکن اندر سے مایوسی ہوتی ہے، یہی کہوں گا کہ جگہ پر بولنگ کروں تو کامیابی ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہفتہ 11 نومبر کو میچ شیڈولڈ ہے جو پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں