بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے ملک سے مسلم شناخت کوختم کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم شناخت رکھنے والے شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے ہری نگر کرنے کی ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جو برسراقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے منظور کی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حتمی منظوری کے لیے قرارداد ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت پہلے بھی مسلمانوں کے نام سے منسوب کئی شہروں کے نام بدل چکی ہے۔