سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ رومانوی تعلقات کی افواہوں پر ردعمل دیدیا

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گل کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

حال ہی میں سارہ علی خان اور اداکارہ اننیا پانڈے بھارتی شو ‘کافی ود کرن’ کے آٹھویں سیزن کی مہمان بنیں جس کا پرومو سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے۔

اس ٹیزر میں سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ اور تعلقات کی افواہوں پر بات کی۔

کافی ود کرن کے اس ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کرن جوہر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق افواہوں کا سوال پوچھتے ہیں جس پر سارہ لب کشائی کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اس پر کہا کہ ‘پوری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑگئی ہے، میں وہ سارہ نہیں ہوں، آپ غلط سمجھ رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ شبمن گل اور بھارت کے لیجنڈ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر کئی عرصے تک مداح یہ بھی سمجھتے رہے کہ شبمن گل اور سارہ علی خان ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا اور اس حوالے سے شبمن گل نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی۔

البتہ سارہ ٹنڈولکر کو کئی بھارتی میچز کے دوران شبمن گل کو اسٹیڈیم میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں