کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں برس سندھ میں کانگو سے چار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال کے ڈاکٹروں میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کی جس میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔