کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کوبلوچستان سےکراچی منتقل کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز میں قائم کانگو وارڈ میں مریض کو داخل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کی حالت بہتر نہیں ہے جس کیلئے ڈاکٹرز کوششیں کر رہے ہیں جب کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان سے کانگو وائرس کے 17 کیسز کراچی منتقل کیے گئے تھے، 16 مریض نجی اسپتال میں داخل تھے جن میں سے 2 ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ ایک مریض انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا میں زیرعلاج تھا جسے علاج کیلئے آج ہی بلوچستان سے لایا گیا تھا، بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں جب کہ ایک کیس کراچی کے ضلع شرقی سے بھی سامنے آیا تھا۔