پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ وسیم اکرم کا دلچسپ مشورہ

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دلچسپ طریقہ بتادیا۔

نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان فخر عالم نے ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستا ن کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے مخصوص رن ریٹ کا ذکر کیا۔

اسی دوران فخر عالم نے بتایا کہ اس سے آسان وسیم اکرم کامشورہ ہے جو کہ انہوں نے ہمیں آف کیمرا دیا۔

میزبان کے مطابق وسیم اکرم نے قومی ٹیم کیلئے مشورہ دیا ہے کہ ’پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنانے چاہئیں اس کے بعد انگلینڈ کی اننگز سے قبل سارے انگلش کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بند کردینا چاہیے، یوں پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے‘۔

میزبان کے بتانے پر وسیم اکرم نے بھی ہنستے ہوئے اعترافاًہاں میں ہاں ملائی جس پر مصباح الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا مشکل حل کیوں دیا ٹیم کو پہلے ہی یہ کام کرنا چاہیے، 280 رنز بنانا لازمی ہے کیا؟

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان اور پاکستان کا بظاہر ناممکن کردیا ہے۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 300 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو صرف 13 رنز پر آؤٹ کرے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر350 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 62 رنز پر آؤٹ کرے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 400 رنز بنائے تو وہ پھر انگلش ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کرے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 450 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 161 رنز پر آؤٹ کرے۔

اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان اسے 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف 438 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی جوکہ بظاہر ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں