دادا نے گاڑی پارک کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ پوتے کو کچل دیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچہ اپنے دادا کے ہاتھوں گاڑی کے نیچے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موڑ کاٹتے ہوئے دادا نے گاڑی غلطی سے ننھے بچے پر چڑھا دی۔

10 نومبر کو پیش آنے والے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت مستول جشن کے نام سے ہوئی جس کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔

پولیس کے مطابق گھر میں لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ جس وقت بچے کے دادا گاڑی کو پارک کررہے تھے اس وقت وہ سامنے آگیا اور معاملے سے لاعلم دادا نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دادا کو جب پتا چلا کے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا ہے تو وہ فوراً بچے کو ریسکیو کرنے بھاگے اور زخمی بچے کو نکالا لیکن مستول نامی ڈیڑھ سالہ بچہ انتقال کرچکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں