شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے مہنگی ترین کار کا تحفہ دیکر سب کو حیران کردیا

سعودی خاتون نے شوہر کو دوسری شادی پر پیار بھرے پیغام کے ساتھ 2024 کے ماڈل کی نئی کار تحفے میں دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ میں مقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی خاتون کی جانب سے قائم منفرد مثال کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون نے شوہرکی دوسری شادی پر عام بیویوں کی طرح واویلا مچانے کے بجائے خاوند کو قیمتی گاڑی کا تحفہ اور نیک تمنائیں دیکر ایک نئی مثال قائم کی۔

شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا خاوند کیلئے محبت بھرا پیغام اور نئے ماڈل کی گاڑی کا تحفہ وائرل ہوگیا۔

پیغام میں دوسری بیوی کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ ’آپ نے میرے ساتھ اچھی زندگی گزاری، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے آپ جیسے معزز ترین شخص کو میرا خاوند بنایا، آرزو تھی کہ آج کے دن میں آپ کے ساتھ رہوں تاہم اس موقع پر بس یہی کہہ سکتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازے، آپ کی پیاری بیوی‘۔

بیوی کے تحفے اور پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی بحث میں ڈال دیا جہاں کچھ صارفین اس پیغام کو بیوی کا اچھا اقدام قرار دے رہے ہیں تو کہیں اس صورتحال پر یقین کرنے سے کترارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں