بالی وڈ کے سینئر اداکار ناناپاٹیکر کئی برسوں بعد ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے
اداکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں نانا پاٹیکر کی فلم ’journey‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں سیلفی لینے کی غرض سے پاس آئے مداح لڑکے کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارت کے شہر وراناسی کی ایک گلی کی ہے جسے نانا پاٹیکر کی آنے والی فلم ’journey‘ کیلئے بطور سیٹ استعمال کیا گیا، ویڈیو میں نانا پاٹیکر کو گلی میں لوگوں کے مجمع میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک نوجوان نانا پاٹیکر کے قریب سیلفی کی غرض سے آکر کھڑا ہوجاتا ہے جس پر ناناپاٹیکر اس کے سر پر تھپڑ مارتے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سینئر اداکار کو مداح کے ساتھ غیر مناسب رویے پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب نانا پاٹیکر کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداح سے معافی مانگی۔