چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گاؤن کے بغیر آنیوالے وکیل کو ڈانٹ دیا

عدالت کے حکم اور رولز کے باوجود بغیر گاؤن پہنے وکیل کی پیشی پر چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وکیل پر عدالت میں بغیر گاؤن پہنے پیش ہونے پربرہمی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں آئے؟ کیا آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا گاؤن کہاں ہے؟ کیا آپ نے ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن نہیں پڑھا؟ اس پر وکیل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ہوگئی تھی،گاؤن نہیں پہن سکا۔

وکیل کا جواب سن کر عدالت نے کہا کہ ایمرجنسی ہوگئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں، یہ کیا طریقہ ہے، کل کو میں اگر ٹی شرٹ اور جینز پہن کر یہاں بیٹھ جاؤں کیسا لگے گا، کل بھی بتایا تھا گاؤن لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔

بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام وکلا کو گاؤن پہن کر ہائیکورٹ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں