گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی طبیعت بہتر، آئندہ ہفتے ڈسچارج کردیا جائیگا

لاہور: گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ جنرل اسپتال میں5 ماہ سے زیرعلاج ہے اور طبیعت میں بہتری آنے پر اسے آئندہ ہفتے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے رضوانہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، مختلف محکموں کی طرف سے رضوانہ کو رکھنےکی درخواست آئی ہیں جس محکمے کی سہولیات بہتر ہوگی وہیں رضوانہ کو رکھا جائے گا۔
پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد وہ سرگودھا نہیں جائے گی اور لاہورمیں ہی رہےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوانہ کا ایک بازوپلستر سے ٹھیک ہو چکا ہے اور دوسرا بازو ڈسچارج کرنے کے کچھ عرصے بعد اس کی سرجری کے بارے میں سوچا جائے گا، اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد رضوانہ کو نارمل لائف کی طرف لانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں