کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 639 پوائنٹس اضافے سے 57319 پر ٹریڈ کرتا رہا جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 56680 پر بند ہوا تھا۔