شاہین میں قیادت کی بہترین صلاحیت ہے: عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قومی کرکٹر شاہین شاہ کی قیادت کی تعریف کی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کے دوران سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی میں قیادت کی بہترین صلاحیت ہے ، انہوں نے لاہور قلندرز کی مثالی قیادت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد پی سی بی نے نئےکپتانوں کا تقرر کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بابر کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنےکی پیشکش کی گئی تھی تاہم بابر نے انکار کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں