راولپنڈی: احتساب عدالت نے القادرپراپرٹی ٹرسٹ اور190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف القادرپراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں نیب ریفرنس پر سماعت کی جس میں نیب ٹیم نے عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی سے 23 سے 26 نومبرتک کی گئی تفتیش سےآگاہ کیا۔
دوران سماعت نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نیب نے آج بھی 25 سے 30 نکات پرمشتمل دستاویزپیش کرکے جسمانی ریمانڈ مانگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نیب والے 10 منٹ سوال پوچھتے ہیں پھرگپ شپ لگاتے ہیں۔