نگران وزیراعلیٰ سندھ کے متوقع دورے کی اطلاع پر مٹیاری کی قسمت جاگ گئی

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے متوقع دورے کی اطلاع پر مٹیاری کی قسمت جاگ گئی اور انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے دورے کا سن کر شہر کی مختلف سڑکوں،سرکٹ ہاؤس ،اسپتالوں میں عملہ صفائی انتظامات میں مصروف ہو گیا، گٹر صاف اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جانے لگا، یہاں تک کہ ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بھی ہالہ ،نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ ،مٹیاری کےمختلف اسپتالوں کا دورہ کیا۔

ڈی سی مٹیاری اسپتالوں کے دورے کے بعد سب رجسٹرار آفس پہنچے،تمام افسران کی دفاترمیں موجودگی اورالرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں