کم عمر ڈرائیور لڑکی کو وزیراعلیٰ کا رشتے دار بتاکر پولیس سے چھڑانے والے 2 افراد گرفتار

لاہور میں کم عمر ڈرائیور لڑکی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار ظاہر کرکے پولیس سے چھڑانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک گرفتار ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کم عمر لڑکی کو نگران وزیر اعلیٰ کا رشتے دار ظاہر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین نے پولیس اہلکاروں کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ کم عمر ڈرائیور لڑکی نگران وزیراعلیٰ کی رشتے دار ہے ، اس لیے اسے چھوڑ دو۔

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ 25 نومبر کو ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں درج کیا تھا جب کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وائرل ویڈیوکانوٹس لےکرپولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ویڈیو کی مدد سے ملزم یاسین اور اس کے ساتھی کو گرفتارکرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں