لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز زیر حراست ڈاکو رضی شاہ کو ساتھیوں کی گرفتاری اورریکوری کیلئے تھانہ گجر پورہ لےجارہی تھی کہ گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق اس دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتالے منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکو رضی شاہ ڈکیتی اور رہزنی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔