پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار بھی عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا۔

منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 822 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 60633 پر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں