پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ درج ذیل ہے۔
نوید اکرم چیمہ ۔ ٹیم منیجر
محمد حفیظ ۔ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم
ایڈم ہولیوک ۔ بیٹنگ کوچ
سائمن گرانٹ ہیلمٹ ۔ ہائی پرفارمنس کوچ
عمرگل۔ فاسٹ بولنگ کوچ
سعید اجمل ۔ اسپن بولنگ کوچ
عبدالمجید۔ فیلڈنگ کوچ
منصور رانا۔ اسسٹنٹ ٹیم منیجر
شاہد اسلم ۔ اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ
ڈریکس سائمین ۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ
کلف ڈیکن ۔ فزیو تھراپسٹ
طلحہ اعجاز۔ ٹیم انالسٹ
لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ۔ٹیم سکیورٹی منیجر
رضا راشد کیچلو۔ ٹیم میڈیا منیجر
عمار احسن ۔وڈیوگرافر
ڈاکٹر سہیل سلیم ۔ ٹیم ڈاکٹر
ملنگ علی ۔ ٹیم میسیور
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی ٹریننگ کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔