پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کی تمام ترکوششیں بے سود، لاہور آج پھر سرفہرست

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کی تمام ترکوششوں کے باوجود فضائی آلودگی میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا جب کہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے، ویتنام کا شہر ہانوئی تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

لاہور میں اسموگ کے باعث نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلنے سے پہلے ماسک لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں